Aug ۲۷, ۲۰۱۵ ۰۹:۵۱ Asia/Tehran
  • ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری
    ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری

پاکستان کے مرکزی بینک کی مخصوص ہدایات کے باعث ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں بہتری کا مشاہدہ کیا گیا۔

کراچی سے اقتصادی امور کے نامہ نگار کے مطابق منگل کے روز مرکزی بینک نے بینکوں کو ہدایت کی تھی کہ وہ ڈالر کی فارورڈ بکنگ عارضی طور پر بند کردیں۔
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے بینکوں کو مخصوص ہدایات کے بعد بدھ کے روز ڈالر کی قدر میں ٹھہراؤ آگیا ۔اوپن مارکیٹ اور انٹربینک دونوں میں ابتداَئی کاروبار کے دوران ڈالر کی قدر میں بیس اور تیس پیسے کی کمی واقع ہوئی۔
 انٹربینک لین دین کے دوران ڈالر ایک سو چار روپے پانچ پیسے میں جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک سو چار روپے اسّی پیسہ میں فروخت کیا گیا۔

ٹیگس