Sep ۰۵, ۲۰۱۵ ۱۵:۱۵ Asia/Tehran
  • داعش
    داعش

پاکستان کے ایک اعلی سیکورٹی عہدیدارنے کہا ہے کہ اسلام آباد داعش مخالف نئے اتحاد میں شمولیت کے بارے میں اپنے فیصلے کا اعلان کرے گا-

پاکستان کے انگریزی اخبارڈان نے پاکستان کے ایک اعلی سیکورٹی عہدیدارکے حوالے سے، جس کا نام ظاہرنہیں کیا گیا ہے، لکھا ہے کہ امریکیوں نے اسلام آباد کے سامنے داعش مخالف نام نہاد اتحاد کی تشکیل کا موضوع پیش کیا ہے، آئندہ دنوں میں وائٹ ہاؤس کی طرف سے اس اتحاد کی تشکیل کے باضابطہ اعلان کے بعد اسلام آباد بھی اپنے موقف کا اعلان کرے گا-

روزنامہ ڈان کے مطابق واشنگٹن نے حال ہی میں اس اتحاد کی تشکیل کے بارے میں اسلام آباد حکومت کو مطلع اور اس کے طریقہ کار کے بارے میں پاکستان کا اعتماد حاصل کیا تھا-

 اخبارکے مطابق پاکستان کےاعلی سیکورٹی عہدیدارنے کہا کہ داعش گروہ کے دہشت گرد افغانستان میں موجود ہیں اوراگر اس مسئلے کا حل نہیں نکالا گیا تو یہ عناصر پاکستان کی سیکورٹی کے لئے سنگین خطرہ بن سکتے ہیں-

 واضح رہے کہ پاکستان کے ذرائع ابلاغ نے حالیہ مہینوں میں ملتان، لاہور، کراچی، پشاوراورشمالی وزیرستان کے قبائلی علاقوں سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں دیواروں پرداعش گروہ کے نعرے لکھنے، پوسٹرچسپاں کرنے اوراس گروہ کے پمفلٹ تقسیم کئے جانے کی خبردی تھی-

ٹیگس