Sep ۲۰, ۲۰۱۵ ۰۸:۴۱ Asia/Tehran
  • کراچی کے علاقے رفاعام سوسائٹی میں خود کش حملہ
    کراچی کے علاقے رفاعام سوسائٹی میں خود کش حملہ

کراچی کے علاقے رفاہ عام سوسائٹی میں خود کش حملے میں سیکورٹی اہلکاروں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق پولیس اورحساس اداروں کی جانب سے رفاہ عام سوسائٹی میں چھاپے کے دوران ایک خودکش بمبار نے خود کو اڑالیا۔
اس حملے میں کم از کم دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جبکہ خودکش حملہ آور ہلاک ہو گیا ہے۔

تازہ ترین:

اطلاعات کے مطابق کراچی کے علاقے ملیر کی رفاہ عام سوسائٹی میں پولیس اور رینجرز کی جانب سے سرچ آپریشن کیا جا رہا تھا کہ ایک مکان کی تلاشی کے دوران وہاں موجود خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکا خیز مواد کی مدد سے اڑا دیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کو طبی امداد کے لئے فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا۔ دھماکے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی شناخت اشرف اور شعیب کے ناموں سے ہوئی ہے۔

رینجرز اور پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور ہینڈ گرینیڈ بھی برآمد ہوئے جب کہ متعدد مشکوک افراد  کو بھی حراست میں لیا گیا۔

ٹیگس