Sep ۲۹, ۲۰۱۵ ۰۸:۳۳ Asia/Tehran
  • پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کی امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے گفتگو
    پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف کی امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے گفتگو

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف نے امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے گفتگو کرتے ہوئے کشمیر کی کنٹرول لائن پر ہندوستان کی جانب سے جاری فائربندی کی جاری خلاف ورزی پر گہری تشویش کا اظہار کیا۔

واشنگٹن میں پاکستان کے سفارت خانے کے حوالے سے ریڈیو پاکستان کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم محمد نواز شریف نے پیر کے روز نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سالانہ اجلاس کے موقع پر امریکی وزیر خارجہ جان کیری سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک، مذاکرات کے ذریعے ہندوستان کے ساتھ اختلافات ختم کرنا چاہتا ہے۔

انھوں نے پاکستان کے قبائلی علاقوں میں اپنے ملک کے جاری فوجی آپریشن ضرب عضب کو کامیاب قرار دیا اور کہا کہ پاکستان میں سیکورٹی کی صورت حال میں بہتری آئی ہے۔
 اس ملاقات میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے بھی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی سیکورٹی فورسز کی کامیابیوں کا خیرمقدم کیا۔
واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کے امن مذاکرات جنوری دو ہزار تیرہ سے، خاص طور سے کشمیر کی کنٹرول لائن پر دونوں ملکوں کے فوجیوں کے درمیان جھڑپوں کے شدّت اختیار کرجانے کے بعد سے تعطل سے دوچار ہیں۔

ٹیگس