Dec ۱۶, ۲۰۱۵ ۱۳:۲۸ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کے خود سرانہ اقدام پر پاکستان کی تنقید
    سعودی عرب کے خود سرانہ اقدام پر پاکستان کی تنقید

پاکستان کے خارجہ سیکریٹری نے پاکستان کا نام دہشت گردی مخالف نام نہاد اتحاد کی فہرست میں قرار دیئے جانے پر تنقید کی ہے-

رپورٹ کے مطابق پاکستان کے خارجہ سیکریٹری اعزاز احمد چودھری نے اسلام آباد میں نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کو پتہ ہی نہیں ہے کہ سعودی عرب نے پاکستان کا نام دہشت گردی مخالف اتحاد میں شامل کیا ہے -

سعودی نیوز ایجنسی نے گستاخانہ اقدام کرتے ہوئے چونتیس اسلامی ممالک سے ہماہنگی کے بغیر اعلان کیا ہے کہ یہ ممالک ، ریاض کی قیادت میں دہشت گردی مخالف اتحاد کی فہرست میں شامل ہیں -

ریاض کا دعوی ہے کہ ان چونتیس ممالک نے سعودی اتحاد میں شامل ہونے پر اتفاق کیا ہے-

پاکستان اور لبنان نے سعودی عرب کے اس اقدام پر احتجاج کیا ہے-

سعودی عرب نے اس سے پہلے بھی پاکستان سے ہماہنگی کے بغیر اس کا نام یمن کے خلاف سعودی عرب کے فوجی اتحاد میں شامل کر دیا تھا جس پر اسلام آباد نے اعتراض کیا تھا اور اس کی مخالفت کی تھی-

سعودی عرب نے ایسے عالم میں یہ قدم اٹھایا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں وہ دہری پالیسی اختیار کئے ہوئے ہے اور داعش و جبھت النصرہ جیسے دہشت گرد گروہوں کی مالی اور اسلحہ جاتی مدد کر کے شام ، عراق، یمن اور بحرین کے عوام کے قتل عام میں شریک ہے-

ٹیگس