Mar ۰۸, ۲۰۱۶ ۱۰:۵۳ Asia/Tehran
  • حالیہ دو ماہ کے دوران پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں یہ دوسرا دہشت گردانہ حملہ ہے۔
    حالیہ دو ماہ کے دوران پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں یہ دوسرا دہشت گردانہ حملہ ہے۔

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کے ضلع چارسدہ کی تحصیل شبقدر کے سیشن کورٹ میں خودکش دھماکے کی ذمے داری طالبان نے قبول کر لی ہے۔

شین ہوا کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں شبقدر کے سیشن کورٹ میں ہونے والے خود کش دھماکے کی ذمے داری پاکستانی طالبان نے قبول کر لی ہے۔ اس دھماکے میں سترہ افراد جاں بحق ہوگئے جن میں دو پولیس اہلکار بھی شامل ہیں- اس حملے میں تیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جن میں خواتین اور بچوں کی خاصی تعداد شامل ہے۔ بعض زخمیوں کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ پیر کے دن شبقدر کے سیشن کورٹ میں ایک خود کش حملہ آور نے، جس کے ہمراہ دس کلو دھماکہ خیز مواد تھا، خود کو دھماکے سے اڑا دیا تھا۔

پاکستانی وزیر اعظم نواز شریف نے اس دہشت گردانہ حملے کی مذمت کرتے ہوئے ملک میں دہشت گرد گروہوں کا قلع قمع کرنے کے لئے کوششیں جاری رکھنے پر تاکید کی ہے۔

حالیہ دو ماہ کے دوران پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخوا میں یہ دوسرا دہشت گردانہ حملہ ہے۔ دہشت گردوں نے دو ماہ قبل باچا خان یونیورسٹی پر حملہ کیا تھا جس میں اکیس افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

ٹیگس