May ۰۶, ۲۰۱۶ ۱۸:۰۴ Asia/Tehran
  • طیاروں کی خریداری کے لیے پاکستان کے چین اور روس سے مذاکرات

-امریکی کانگریس کی جانب سے ایف سولہ طیاروں کی فروخت کے لیے فنڈز روکے جانے کے بعد پاکستان نے روس اور چین سے جیٹ طیارے خریدنے کے لیے مذاکرات شروع کر دیئے ہیں۔

فائنانشل ٹائمز کے مطابق پاکستانی حکام روس کے ایف یو پینتس اور چین سے جے دس اور جے بیس جیسے جنگی طیاروں کی خریداری کے لیے مذاکرات کر رہے ہیں۔

اس سے پہلے امریکہ نے پاکستان کو آٹھ ایف سولہ طیاروں کی فراہمی کا وعدہ کیا تھا جس کے لیے حکومت امریکہ نے کانگریس سے فنڈز فراہم کرنے کی درخواست کی تھی۔

سات سو ملین ڈالر مالیت کے اس سودے میں تین سو ستر ملین پاکستان کو ادا کرنے تھے باقی رقم قرض کے طور پر حکومت امریکہ نے فراہم کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

امریکہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو ایف سولہ طیاروں کی فروخت کی پیشکش برقرار ہے صرف قرضے کی فراہمی کی پیشکش واپس لی گئی ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اپنی دفاعی ضرورت کے طیاروں کی خریداری کے لیے پاکستان پر کوئی دباؤ نہیں ہے۔

انہوں نے دعوی کیا کہ امریکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت اور مالی امداد کا سلسلہ جاری رکھے گا۔

ٹیگس