May ۱۸, ۲۰۱۶ ۱۴:۰۷ Asia/Tehran
  • پاکستان میں احتجاج و بھوک ہڑتال

پاکستان میں مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ نے آئندہ جمعے کو دارالحکومت اسلام آباد میں وسیع پیمانے پر بھوک ہڑتال کرنے کا اعلان کیا ہے۔

مجلس وحدت مسلمین کے سربراہ علامہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان کے مختلف علاقوں خاص طور سے پارہ چنار میں فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف اپنی بھوک ہڑتال کے پانچویں دن کے اختتام پر آئندہ جمعے کو اسلام آباد میں تاریخی بھوک ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں یہ احتجاجی اقدام، فرقہ واریت اور فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کے خلاف عمل میں لایا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ اس احتجاج کو جاری رکھتے ہوئے جمعے کے روز دارالحکومت اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر بھوک ہڑتال کی جائے گی۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں فرقہ واریت کے تحت وسیع پیمانے پر بے گناہوں کا خون بہایا گیا ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان میں فرقہ واریت روکنے میں حکومت ناکا م ہو گئی ہے اور نوبت یہاں تک جاپہنچی ہے کہ اعلی فوجی حکام کی سرپرستی میں سیکورٹی اہلکار بھی خاص فرقے کو ٹارگٹ بناتے ہوئے اس فرقے کے لوگوں کا قتل عام کر رہے ہیں۔

ٹیگس