May ۱۹, ۲۰۱۶ ۰۸:۰۳ Asia/Tehran
  • پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف:  پاکستانی فوج نے ملک میں امن و استحکام کی بحالی میں بڑی قربانیاں پیش کی ہیں۔
    پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف: پاکستانی فوج نے ملک میں امن و استحکام کی بحالی میں بڑی قربانیاں پیش کی ہیں۔

پاکستان کے وزیر اعظم نے اپنے ملک میں دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کو کامیاب قرار دیا ہے۔

پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے دارالحکومت اسلام آباد میں ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستانی فوج نے ملک میں امن و استحکام کی بحالی میں بڑی قربانیاں پیش کی ہیں۔ انھوں نے پاکستانی فوج کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کے مقابلے میں کافی پاکستانی فوجی مارے گئے ہیں اس لئے مارے جانے والے فوجیوں کی راہ کو جاری رکھا جائے گا۔ نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کی فوج اپنی بہادری اور عوام کی حمایت کے بل بوتے پر دہشت گردی پر قابو پالے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان کی فوج نے اپنے ملک کے مختلف شہروں میں دہشت گردوں کے خلاف بڑا آپریشن شروع کیا ہے۔ پاکستانی فوج کے مطابق جنوری دو ہزار پندرہ سے اب تک فوجی کارروائیوں میں چار ہزار سے زائد دہشت گرد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ٹیگس