May ۱۹, ۲۰۱۶ ۱۱:۵۵ Asia/Tehran
  • مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے پاکستان کے بعض شہروں میں فرقہ وارانہ ٹارگیٹ کلنگ کے خلاف اسلام آباد میں احتجاجی دھرنا دیا ہے اور بھوک ہڑتال کی ہے۔
    مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے پاکستان کے بعض شہروں میں فرقہ وارانہ ٹارگیٹ کلنگ کے خلاف اسلام آباد میں احتجاجی دھرنا دیا ہے اور بھوک ہڑتال کی ہے۔

مجلس وحدت مسلمین نے پاکستان میں فرقہ وارانہ ٹارگیٹ کلنگ کے سلسلے میں حکومت اسلام آباد اور عالمی اداروں کے فوری ردعمل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق مجلس وحدت مسلمین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان میں سعودی عرب کے حمایت یافتہ وہابی تکفیری گروہ، فرقہ واریت کی بنیاد پر قتل عام کر رہے ہیں اور افسوس کی بات یہ ہے کہ اس قتل عام پر حکومت کی جانب سے کسی ردعمل کا اظہار نہیں کیا جا رہا ہے۔ اس بیان میں عالم اسلام کے علماء، اسلامی ملکوں اور بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہوں سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ پاکستان میں فرقہ وارانہ قتل عام رکوانے کے لئے حکومت اسلام آباد پر دباؤ ڈالیں۔

مجلس وحدت مسلمین کے رہنماؤں نے پاکستان کے بعض شہروں منجملہ کراچی، ڈیرہ اسماعیل خان اور پارہ چنار میں اپنے ملک کی سیکورٹی فورسز اور وہابی تکفیری گروہوں کے ہاتھوں فرقہ وارانہ ٹارگیٹ کلنگ کے خلاف اسلام آباد میں احتجاجی دھرنا دیا ہے اور بھوک ہڑتال کی ہے۔ اس طرح کے احتجاجی دھرنے اور بھوک ہڑتال، پاکستان کے مختلف دیگر علاقوں میں بھی کی گئی ہے۔

ٹیگس