Jun ۳۰, ۲۰۱۶ ۱۷:۳۷ Asia/Tehran
  • پاکستان عوامی تحریک کی جانب سے وزیراعظم کی نااہلی سے متعلق درخواست

پاکستان عوامی تحریک نے بھی وزیراعظم پاکستان نواز شریف کو نااہل قرار دینے کے لئے درخواست الیکشن کمیشن میں جمع کرا دی ہے۔

پاکستانی وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی سے متعلق اپنی درخواست میں پاکستان عوامی تحریک نے کہا ہے کہ نواز شریف نے الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے گوشواروں میں اپنے اہل خانہ کے اثاثے چھپائے ہیں-

پاکستان عوامی تحریک نے اپنی درخواست میں کہا ہے کہ ملک اور ملک سے باہر اپنے اثاثے اور دولت سے متعلق معلومات کو خفیہ رکھنا ملک سے غداری ہے- درخواست میں زور دے کر کہا گیا ہے کہ پاناما لیکس میں وزیرا‏ عظم کے بچوں کے نام آنے کے بعد ملک اور ریاست سے ان کی وفاداری پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے-

ڈاکٹر طاہر القادری کی پاکستان عوامی تحریک نے اس درخواست کے ساتھ لاہور میں ادارہ منہاج القرآن پر پولیس کی فائرنگ کے بعد درج ہونے والے مقدمے کی نقل بھی منسلک کی ہے جس میں نواز شریف کو بھی ملزمان میں شامل کیا گیا ہے-

پاکستان پیپلزپارٹی اور پاکستان تحریک انصاف جیسی جماعتیں وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی سے متعلق الیکشن کمیشن میں درخواستیں پہلے ہی جمع کرا چکی ہیں-

 

ٹیگس