Jul ۱۸, ۲۰۱۶ ۲۱:۲۶ Asia/Tehran
  • اقتدار میں آ کر سب کا احتساب کریں گے: ،عمران خان

عمران خان نے دعوی کیا ہے کہ اقتدار سنبھالا تو کوئی بھی احتساب سے نہیں بچ سکے گا۔

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے حکومت پر کرپٹ ہونے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اقتدار میں آ کر سب کا احتساب کریں گے، انہوں نے کہا کہ سب سے پہلے میں اپنا احتساب کروں گا اور کسی کو معافی نہیں ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سب سے بڑا مسئلہ کرپشن کا ہے، جب تک احتساب نہیں ہو گا کرپشن ختم نہیں ہو گی۔

عمران خان نے "باغ" کشمیر میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران کشمیر کی مقامی حکومت پر بھی کرپشن میں ملوث ہونے کا الزام لگایا اور کہا کہ کشمیر میں کرپشن اس وقت ختم ہوگی جب یہاں احتساب کا عمل شروع ہو گا، ان کا کہنا تھا کہ چند ایک پٹواریوں کو پکڑ کر کرپشن کو ختم نہیں کیا جاسکتا۔

عمران خان نے ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں جاری بدامنی اور تشدد کا حوالہ دیتے ہوئے الزام لگایا کہ ہندوستان کشمیر میں کشمیری عوام کے ساتھ اسی طرح ظلم کر رہا ہے جس طرح اسرائیل فلسطین میں ظلم کرتا ہے، لیکن نواز شریف کو مسئلہ کشمیر سے کوئی دلچسپی نہیں کیونکہ وہ مودی کے بزنس پارٹنر ہیں۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ ہندوستان کشمیریوں پر چھے لاکھ فوج مسلط کر کے ظلم کر رہا ہے۔

ٹیگس