Oct ۱۸, ۲۰۱۶ ۰۹:۱۷ Asia/Tehran
  • افغان پناہ گزینوں کو پاکستان سے واپس بھیجے جانے کی کوشش

پاکستان نے بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں تین مراکز قائم کرتے ہوئے افغان پناہ گزینوں کو واپس بھیجنے کا عمل تیز کر دیا ہے۔

موصولہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغان پناہ گزینوں کی رضاکارانہ طور پر وطن واپسی کے سلسلے میں پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا میں دو اور بلوچستان میں ایک مرکز قائم کیا گیا ہے۔

اس رپورٹ کے مطابق طورخم کی سرحد سے روزانہ ہزاروں کی تعداد میں افغان پناہ گزینوں کو واپس ان کے وطن منتقل کیا جا رہا ہے۔

افغانستان کے پناہ گزینوں کے امور کے وزیر سید حسین عالمی بلخی نے گذشتہ چودہ برسوں کے دوران افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے مقابلے میں حالیہ چند مہینوں میں افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے عمل میں آنے والی تیزی کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ تر افغان پناہ گزینوں کی پاکستان سے وطن واپسی ہوئی ہے۔

انھوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ اتنی تیزی کے ساتھ افغان پناہ گزینوں کی پاکستان سے وطن واپسی کا یہ عمل، پاکستانی فوج کے سربراہ کے دباؤ میں انجام پا رہا ہے۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ افغان پناہ گزینوں کی وطن واپسی کے عمل میں سہولت فراہم کرنا حکومت افغانستان کی ترجیحات میں شامل ہے۔

ٹیگس