Jan ۲۹, ۲۰۱۷ ۰۸:۱۸ Asia/Tehran
  • سعودی عرب میں ایک ہزار پاکستانی فوجی

پاکستان کےوزیردفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے کہ پاکستانی فوج کے ایک ہزار حاضر سروس اہلکار اور آفیسرز سعودی عرب میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں ۔

پاکستان کے وزیردفاع اور پانی و بجلی کے وفاقی وزیرخواجہ محمد آصف نے ایک نجی ٹیلی ویژن چینل سے گفتگو کرتے ہوئے اعتراف کیا کہ پاکستانی فوج کے ایک ہزار سروس اہلکاراور آفیسرز سعودی عرب میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں جن میں ڈاکٹرز بھی شامل ہیں اور انسٹرکٹرز بھی جو سعودی اہلکاروں کو تربیت دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  ریٹائرڈجنرل راحیل شریف کے سعودی اتحاد میں شامل ہونے کی خبر درست نہیں تھی جس کی بعد میں تردید بھی کردی تھی،اس اتحاد کے ابھی تک خدوخال واضح نہیں ہے،جب بھی ایسی کوئی صورتحال واضح ہوگی تو غور کرینگے۔

انہوں نے کہا ہے مذہبی منافرت پھیلانے پر ہرجگہ پابندی ہونی چاہیے،جب مذہب کے ساتھ مالی مفادات وابستہ ہوجاتے ہیں تو لوگ اسے اپنے مفادات کے مطابق استعمال کرتے ہیں،میڈیا پر کسی کو چھوٹا اور کسی کو بڑامسلمان قراردینے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی نے یمن پرحملےکے بعد بننے والےنام نہاد سعودی اتحاد میں پاکستانی فوج کی شمولیت کی مخالفت کی تھی جس کے بعد پاکستان کی فوج اس نام نہاد سعودی اتحاد کا حصہ نہیں بنی۔

 

ٹیگس