Feb ۰۳, ۲۰۱۷ ۰۷:۵۱ Asia/Tehran
  • وزیراعلیٰ سندھ کے 3 مشیراور7 معاونین مستعفی

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کے 3 مشیروں اور 7 معاونین خصوصی نے استعفیٰ دے دیا۔

استعفیٰ دینے والے مشیروں میں مشیر محنت سینیٹر سعید غنی، مشیر اطلاعات مولا بخش چانڈیو اور اصغر جونیجو شامل ہیں۔

مشیروں اور معاونین خصوصی نے عہدوں سے استعفیٰ سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر دیا۔

سندھ ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سجاد علی شاہ نے مرتضیٰ وہاب سمیت وزیر اعلیٰ کے تمام مشیروں کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے کہا تھا کہ عدالت کو بتایا جائے کہ ان مشیروں کو کتنی تنخواہیں، مراعات اور اختیارات دیئے گئے۔

سجاد علی شاہ کی سربراہی میں بینچ نے یہ حکم بیرسٹر مرتضی وہاب سے مشیر قانون کا قلمدان واپس لینے کے حوالے سے کیس کی سماعت کے دوران دیا تھا۔

 

ٹیگس