Feb ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۰:۴۱ Asia/Tehran
  •  کراچی: متحدہ رہنما سلیم شہزاد گرفتار

متحدہ رہنما سلیم شہزاد خود ساختہ جلا وطنی ختم کر کے کراچی پہنچے جہاں پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق متحدہ کے رہنما سلیم شہزادآج صبح طویل جلاوطنی کے بعد دبئی سے جب کراچی پہنچے تو ایر پورٹ پر پولیس نے انہیں گرفتار کر لیا ۔

ایس ایس پی ملیر راؤ انوار نے سلیم شہزاد کی گرفتاری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان پر 20 سے زائد سنگین مقدمات درج ہیں ۔

دبئی سے روانگی سے قبل اپنے ٹویٹر پیغام میں سلیم شہزاد کا کہنا تھا کہ وہ آج کراچی پہنچ رہے ہیں ۔”کوئی جرم نہیں کیا اور نہ ہی گرفتاری سے ڈرتا ہوں “۔ مجھ پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں جن کا جواب دونگا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سلیم شہزاد پر ایف آئی اے میں ایک مقدمہ قائم ہے جبکہ سابق مشیر پٹرولیم اور 462ارب روپے کی کرپشن اور دہشت گردوں کے علاج معالجے کے کیس میں ملوث پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کی سہولت کاری کے حوالے سے بھی ایک کیس قائم ہے جس پر انکی گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔

واضح رہ کہ سلیم شہزاد الطاف حسین کے بہت ہی قریبی ساتھی تھے لیکن اب دیکھنا ہے کہ سلیم شہزاد اپنے مستقبل کا فیصلہ کر کے ایم کیو ایم لندن کا ساتھ دیں گے یا پھر ایم کیو ایم  پاکستان کا یا پھر مصطفی کمال کی جماعت میں شامل ہوں گے۔

 

ٹیگس