Feb ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۰ Asia/Tehran
  • کراچی: افغان قونصل خانے میں فائرنگ ایک ہلاک ایک زخمی

کراچی میں افغان قونصل خانے میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص کی ہلاکت اور ایک کے شدید زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق فائرنگ کا سلسلہ تقریبا ً30 سے 45 منٹ سے جاری ہے اور اس کے نتیجے میں ایک شخص کے ہلاک اور ایک شخص کے زخمی ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقعے کی اطلاع ملنے پر رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری نے موقع پر پہنچ کر قونصل خانے اور اطراف کے علاقوں کو گھیرے میں لے لیا ہے اور سرچ آپریشن شروع کر دیا گیاہے۔

کہا جا رہا ہے کہ افغان قونصل خانے میں فائرنگ وہاں کے گارڈ نے کی۔

 

ٹیگس