Feb ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۳:۲۵ Asia/Tehran
  • لائن آف کنٹرول فائرنگ: پاکستان کا احتجاج

پاکستان نے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری پر ہندوستان کی فائرنگ پر ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفترخارجہ طلب کر کے شدید احتجاج کیا ۔

پاکستان نے گزشتہ روز ہندوستانی فوج کی جانب سے کھوئی رٹہ سیکٹر پر فائرنگ اور جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی پر ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ کو دفتر خارجہ طلب کرکے احتجاجی مراسلہ دیا ۔

ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے ہندوستان کے ڈپٹی ہائی کمشنر سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ ہندوستان لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باﺅنڈری پرفائرنگ کا سلسلہ بند کرے ۔

واضح رہےکہ کل ایل او سی پر کھوئی رٹہ کے مقام پرہندوستانی فوج کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں گاؤں ٹائیں سے تعلق رکھنے والا ایک پاکستانی شہری ہلاک ہوگیا تھا۔

لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پرہندوستانی اور پاکستانی سیکیورٹی فورسزکے مابین ہونے والی فائرنگ کی وجہ سے اب تک دونوں جانب سےکئی عام شہری ہلاک اور درجنوں زخمی ہوچکے ہیں۔ دونوں ممالک ایک دوسرے پرلائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ میں پہل کرنے کا الزام عائد کرتے ہیں۔

 

ٹیگس