Feb ۱۴, ۲۰۱۷ ۰۹:۱۹ Asia/Tehran
  • تہمینہ جنجوعہ پاکستانی سیکریٹری خارجہ مقرر

وزیراعظم نوازشریف نے تہمینہ جنجوعہ کو نیا سیکریٹری خارجہ مقرر کردیا جو آئندہ ماہ اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گی۔

پاکستانی ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم نوازشریف نے تہمینہ جنجوعہ کو اعزاز چوہدری کی جگہ نیا سیکریٹری خارجہ مقرر کردیا ہے جو آئندہ ماہ مارچ کے پہلے ہفتے میں اپنے عہدے کا چارج سنبھالیں گی۔

موجودہ سیکریٹری خارجہ اعزاز چوہدری کو امریکا میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی کی ریٹائرمنٹ کے بعد اس عہدے پر فائز کیا گیا ہے جو ای سی او کانفرنس کے بعد امریکا میں بطور سفیر اپنی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔

نئی سیکریٹری خارجہ تہیمنہ جنجوعہ 32 سال سے فارن سروس میں خدمات انجام دے رہی ہیں اور تاحال جنیوا میں پاکستان کی مستقل مندوب کی حیثیت سے فرائض انجام دے رہی ہیں۔ تہمینہ جنجوعہ ترجمان دفتر خارجہ اور اٹلی میں سفیر بھی رہ چکی ہیں۔

 

ٹیگس