Mar ۱۶, ۲۰۱۷ ۰۷:۳۳ Asia/Tehran
  • پاکستان اپنی فوج سعودی عرب نہیں بھیجے گا

پاکستان کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ سعودی عرب فوج بھیجنے کا فیصلہ نہیں ہوا ہے۔

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے  ایک نجی ٹی وی چینل سےگفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ابھی تک سعودی عرب فوج بھیجنے کا حتمی فیصلہ نہیں ہوا ہے۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں ہماری فوج کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہوسکتی اور پاکستان، یمن تنازعے کا حصہ نہیں بنے گا۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کے خلاف لڑائی ساری انسانیت کا مسئلہ ہے اوردہشتگردی کے خلاف ہم سب کو مل کر لڑنا چاہیے۔ تاہم پاکستان کے معروف صحافی کامران خان نے دعوی کیا ہے کہ حکومت پاکستان نے سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف کو سعودی قیادت میں انتالیس رکنی فوجی اتحاد کی سربراہی کے لئے گرین سگنل دیتے ہوئے پاکستان آرمی کا ایک بریگیڈ سعودی عرب بھیجنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی قومی اسمبلی نے متفقہ طور پر ایک قرارداد منظور کی تھی جس کی رو سے پاکستانی افواج کو یمن پر سعودی جارحیت کا حصہ نہ بننے پر تاکید کی گئی ہے۔

ٹیگس