Mar ۲۳, ۲۰۱۷ ۰۹:۳۶ Asia/Tehran
  • یوم پاکستان کے موقع پرچینی صدر اور وزیراعظم کی مبارک باد

چینی صدر اور وزیراعظم نے یوم پاکستان کے موقع پر پاکستانی حکومت اور قوم کو مبارک باد پیش کی ہے۔

پاکستان بھر میں 76 واں یوم پاکستان ملی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے جب کہ اس موقع پر وفاقی دارالحکومت میں صبح کا آغاز31 اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی سے ہوا۔ یوم پاکستان کے موقع پرکسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی روک تھام کیلئے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ دارالحکومت اسلام آباد میں موبائل فون سروس آج صبح 7 بجے سے سہ پہر 3 بجے تک بند ہے۔ چین کے صدر اور وزیراعظم نے پاکستان کی حکومت اورعوام کویوم پاکستان پر مبارکباد پیش کی۔ چین کے وزیراعظم لی کی کیانگ نے اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان نے قومی سلامتی،استحکام،معاشی ترقی کے اہداف حاصل کیے اور ملک میں امن کی فضا کے قیام کیلئے بہت قربانیاں دی۔ چین نے پاکستان سے ہمیشہ اسٹریٹیجک تعاون کوفروغ دیا جبکہ اقتصادی راہداری کی تعمیرجاری ہے۔

دوسری جانب پاکستان کے وزیراعظم نوازشریف نے كہا ہے كہ گزشتہ تین سال میں جہاں پاكستان كو امن كا گہوارہ بنانے كے لیے حكومت، فوج، سلامتی كے اداروں اور عوام نے قربانی دی وہاں اقتصادی خوش حالی اور ترقی كے لیے حكومت نے پوری یکسوئی كے ساتھ پیش رفت كی۔

ٹیگس