Apr ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۱:۴۸ Asia/Tehran
  • پاکستان میں عید مبعث کے خصوصی پروگرام

پاکستان میں شب بعثت حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے موقع پر مساجد اور امام بارگاہوں میں عبادات، نوافل اور خصوصی دعاوٴں کا اہتمام کیا گیا جبکہ علمائے کرام نے معجزہ معراج پر روشنی ڈالی۔

شب بعثت کی مناسبت سے پاکستان میں مساجد اور امام بارگاہوں کو خوبصورتی کے ساتھ سجایا گیا تھا اور شاندار طریقے سے چراغاں کیا گیا تھا۔ اس موقع پر ملک بھر کی مساجد اور امام بارگاہوں میں نعتیہ کلام پیش کئے گئے اورشاعروں نے شب بعثت کی مناسبت سے اپنے کلام پیش کئے جبکہ علمائے کرام نے فلسفہ بعثت اور معراج پر روشنی ڈالی ۔

شب بعثت کے موقع پر خصوصی دعاؤں کی روح پرور محافل کا اہتمام بھی کیا گیا اور امت مسلمہ کی بھلائی، خوشحالی، سلامتی اور اتحاد کے لیے دعائیں کی گئیں۔

شب بعثت رحمتوں اور نعمتوں کی رات ہے۔ مسلمانان عالم اس رات کو اس کی خصوصی اہمیت کے پیش نظر دعاوں اور مناجات کے ذریعے خدا کی قربت سے فیض یاب ہوتے ہیں۔

 

ٹیگس