Apr ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۱ Asia/Tehran
  • پاکستان میں دہشت گردانہ دھماکہ گیارہ ہلاک، نو زخمی

شمال مغربی پاکستان میں ہونے والے دھماکے میں کم سے کم گیارہ افراد ہلاک اور نو دیگر زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق مسافر گاڑی کو کرم ایجنسی میں تقریبا ساڑھے چھے بجے سڑک کے کنارے نصب بارودی سرنگ کے ذریعے دہشت گردی کا نشانہ بنایا گیا-

دھماکے میں خاصہ دار فورس کے چار اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں- دو خاصہ دار اہلکاروں سمیت شدید زخمی ہونے والے نو افراد کو فوج کے ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسپتال منتقل کر دیا گیا-

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علاقے کو محاصرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا-

ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے-

ٹیگس