Apr ۲۶, ۲۰۱۷ ۰۸:۳۵ Asia/Tehran
  • پاکستان، سعودی عرب کی کالونی نہیں

نام نہاد سعودی فوجی اتحاد کو امریکہ و اسرائیل کی مکمل حمایت حاصل ہے۔

جعفریہ الائنس پاکستان کے سینئر نائب صدر علامہ حسین مسعودی نے  کراچی میں مختلف تنظیموں کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران کہا کہ اس نام نہاد سعودی فوجی اتحاد کو امریکہ اور اسرائیل کی مکمل حمایت حاصل ہے، اس اتحاد کا مقصد مسلمانوں کی خدمت نہیں بلکہ مسلم امہ کو مزید انتشار اور اختلافات اور باہمی چپقلش کی جانب دھکیلنا ہے، جس کی کوئی پاکستانی اجازت نہیں دے گا۔

علامہ حسین مسعودی کا کہنا تھا کہ حکمران اس مشن میں مخلص ہیں تو اس مسئلے کو پارلیمنٹ میں لے کر آئیں اور نواز شریف اپنی مرضی سے پاکستان کو سعودی کالونی نہیں بنائیں، پاکستانی فوج میں تمام طبقات کی نمائندگی ہے لہٰذا اس کو اپنی مرضی سے استعمال نہ کیا جائے۔

اجلاس میں ہیئت آئمہ مساجد، امامیہ کونسل، ایلیاء ٹرسٹ، شیعہ آرگنائزیشن، عالمی کونسل، مسجد حیدری ٹرسٹ، ہاشمیہ ٹرسٹ، محرم آرگنائزیشن، فیڈریشن مسجد و امام بارگاہ ٹرسٹ، جعفریہ رابطہ کونسل کے علاوہ دیگر شیعہ تنظیموں کے نمائندگان اور اکابرین شریک ہوئے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سنی اتحاد کونسل، مجلس وحدت مسلمین، پاکستان عوامی تحریک، مسلم لیگ (ق) پاکستان پیپلز پارٹی اور تحریک انصاف سمیت پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے پاکستانی فوج کے سابق چیف ریٹائرڈ جنرل راحیل شریف کی سعودی اتحاد کی کمان سنبھالنے اور سعودی عرب میں فوج بھیجنے کی مخالفت کی تھی۔

 

ٹیگس