Apr ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۴:۱۳ Asia/Tehran
  • کالعدم تکفیری گروہ کے ترجمان کااعترافی بیان

پاکستان میں گرفتار ہونے والے کالعدم تکفیری گروہ جماعت الاحرار اور ٹی ٹی پی کے ترجمان نے اپنے اعترافی بیان میں چونکا دینے والے حقایق سے پردہ اٹھایا ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) نے ہتھیار ڈال کر گرفتاری پیش کرنے والے کالعدم تکفیری دہشتگرد گروہ جماعت الاحرار اور ٹی ٹی پی کے ترجمان احسان اللہ احسان کا ایک ویڈیو بیان جاری کیا ہے۔ احسان اللہ احسان نے جس کا اصلی نام لیاقت علی ہے اپنے اعترافی ویڈیو بیان میں کہا ہے کہ تحریک طالبان نے اسلام کے نام پر لوگوں کو گمراہ کیا اور بے گناہوں کا قتل عام کیا۔

انہوں نے کہا کہ 2008میں تحریک طالبان میں شمولیت اختیار کی اورکالعدم ٹی ٹی پی کا مرکزی ترجمان رہا اور پھر کالعدم تنظیم جماعت الاحرار کا بھی ترجمان رہا۔ انہوں نے کہا کہ میرا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے ۔

آپریشن ضرب عضب کے دوران تنظیم میں قیادت کی دوڑ شروع ہوگئی اور طالبان کے سرغنے ملا فضل اللہ کا انتخاب قرعہ اندازی سے ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی ٹی پی خود تو اسلام کا نعرہ لگاتے تھے مگر اس پرعمل نہیں کرتے تھے اور معصوم لوگوں کا قتل عام کرتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ طالبان کے کمانڈرخالد خراسانی نے کہا تھا کہ پاکستان میں دہشتگردانہ کارروائی کیلئے اسرائیل سے بھی مدد لینی پڑی تو لیں گے۔

واضح رہے کہ  کل کرم ایجنسی میں  ہونے والےدھماکے کی ذمہ داری بھی کالعدم  تکفیری دہشتگرد گروہ جماعت الاحرار نے قبول کی تھی۔ ، ہونےہونے والے دھماکے میں 13افراد شہید اور 11 زخمی ہوئے تھے۔

 

ٹیگس