Apr ۲۸, ۲۰۱۷ ۰۸:۴۸ Asia/Tehran
  • پاکستان، امریکی ڈرون حملے میں 7 ہلاک

پاکستان کے قبائلی علاقوں پر امریکہ کے ڈرون حملے جاری ہیں ۔

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان پر امریکہ کے ڈرون حملے میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ۔

پاک افغان سرحدی علاقے شمالی وزیرستان کے لوارا منڈی میں امریکی ڈرون نے ایک گھر کو نشانہ بنایا جس میں موجود 7 افراد مارے گئے ۔

واضح رہے کہ پاکستان میں امریکی ڈرون حملے ہوتے رہتے ہیں تاہم پاکستان کے عوام اس کے خلاف ہیں اور اس قسم کے حملوں کو اپنی ارضی سالمیت کے خلاف سمجھتے ہیں ۔

ٹیگس