Apr ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۷ Asia/Tehran
  • پاکستان: آفر لے کر آنے والے کا نام عدالت میں بتاؤں گا، عمران خان

پاکستان میں پاناما لیکس معاملے پر سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بھی تنازعہ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے-

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ مجھے عدالت میں بلایا جائے تو وہ اس شخص کا نام بتا دیں گے کہ جس نے انہیں پیشکش کی تھی کہ پاناما لیکس کے مقدمے سے دستبردار ہو جائیں تو انھیں دس ارب روپئے دیئے جائیں گے-

عمران خان نے اسلام آباد کے پریڈ گراؤنڈ میں تحریک انصاف کے جلسے سے خطاب میں کہا کہ نواز شریف اور شہباز شریف دونوں سن لیں کہ انھیں دس ارب روپئے دلوانے کی جو شخص آفر لے کر آیا تھا اس سے بھی کہا گیا تھا کہ اگر وہ عمران خان کو راضی کر لیتا ہے تو اس کو بھی دو ارب روپئے دیئے جائیں گے-

دوسری جانب پنجاب حکومت کے ترجمان نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان سے کہا ہے کہ وہ تین روز کے اندر آفر کرنے والے شخص کا نام بتا دیں بصورت دیگر ان کے خلاف قانونی نوٹس جاری کروا دیا جائے گا-