May ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۸ Asia/Tehran
  • ایران کے ساتھ دوستانہ تعلقات پر ایران کی تاکید

پاکستان کے سرحدی امور کےوفاقی وزیر نے تہران اسلام آباد تعلقات کو دوستانہ اور خوشگوار قرار دیا ہے۔

پاکستان کے سرحدی علاقوں کے وفاقی وزیر عبدالقادر بلوچ نے پاکستانی سینیٹ کے اراکین کو پاک،ایران تعلقات اور مشترکہ سرحدوں کی تازہ ترین صورت حال پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ہماری خودمختاری اور جغرافیائی سالمیت کا احترام کرتا ہے اور ہم سے بھی یہی توقع رکھتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایران پاکستان کی سرزمین میں کارروائی کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا اور ایرانی فوجی حکام کے حالیہ بیانات کے حوالے سے ہمیں میڈیا کی غیرمصدقہ رپورٹوں پر توجہ نہیں دینا چاہئے۔عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ مشترکہ سرحدی علاقے میں ہونے والی دہشتگردی کے بعد ایران کے وزیر خارجہ نے پاکستان کا دورہ کیا اور اس موقع پر سیاسی اورفوجی حکام سے ملاقاتیں ہوئیں جن سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ ایران اس معاملے کو سفارتکاری کے ذریعے حل کرنا چاہتا ہے۔واضح رہے کہ پچھلے دنوں پاکستان سے ملنے والے ایران کے سرحدی علاقے میرجاوہ میں پاکستانی علاقے سے جیش العدل نامی دہشت گرد گروہ کے حملے میں ایران کے نو سرحدی سیکورٹی اہلکار شہید ہو گئے تھے جبکہ ایک زخمی سرحدی سیکورٹی اہلکار کو ان دہشت گردوں نے اغوا کر لیا اور اسے پاکستان کے نامعلوم علاقے میں منتقل کر دیا۔

ٹیگس