May ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۵:۲۰ Asia/Tehran
  • پاکستان کی چین کو یقین دہانی

پاکستان نے حکومت چین کو اپنے ملک میں چینی شہریوں کی سلامتی کے بارے میں یقین دہانی کرائی ہے۔

خبروں کے مطابق پاکستان کے وزیر اعظم میاں نواز شریف نے، چینی رہنماؤں کو یقین دلایا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے منصوبے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں کام کرنے والے چینی شہری مکمل سیکورٹی میں اپنا کام جاری رکھیں گے۔پاکستان کے وزیراعظم نے یہ یقین دہانی ایسے وقت میں کرائی ہے جب نامعلوم مسلح افراد نے گوارد پورٹ کے لیے سڑک کی تعمیر میں مصروف کاریگروں پر حملہ کرکے دس افراد کو ہلاک کردیا ہے۔ اس سے ایک روز قبل گزشتہ جمعے کو مستونگ کے علاقے میں پاکستان کے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ عبدالغفور حیدری کی قافلے کے راستے میں بھی ہونے والے دہشت گردانہ بم دھماکے میں ستائیس افراد ہلاک اور پینتیس دیگر زخمی ہوگئے تھے۔

ٹیگس