May ۱۷, ۲۰۱۷ ۰۹:۰۹ Asia/Tehran
  • اسلامی ممالک کے اتحاد پر تاکید

جمعیت علمائے پاکستان کا کہنا ہے کہ اتحاد کے ذریعے دشمن کو شکست دی جا سکتی ہے۔

جمعیت علمائے پاکستان کے مرکزی صدر پیراعجاز ہاشمی نے لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام اور مسلمانوں کے خلاف سازش اپنے عروج پر ہے اور اگر اسی طرح  مسلمان آپس میں لڑتے رہے تو افسوسناک عالمی منظر نامے میں مسلمانوں کے لئے مزید مشکلات پیدا ہوں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اتحاد امت سے ہی اسلام کا نفاذ اورامریکہ اور اسرائیل کا مقابلہ کرسکیں گے۔

پیراعجاز ہاشمی  کا کہنا تھا کہ مسلم ممالک کے درمیان متعصبانہ بیان بازی سے تفریق اور نفرتوں میں مزید اضافہ ہوگا، جس کا فائدہ اسلام دشمن قوتوں اور نقصان امت کو ہو گا۔ ایک دوسرے کی ملکی خود مختاری کا احترام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کوئی مسلمان دہشتگردی کی حمایت نہیں کر سکتا اور مسلمان دہشتگرد نہیں۔

 

ٹیگس