May ۱۷, ۲۰۱۷ ۲۰:۱۰ Asia/Tehran
  • افغانستان میں زیرحراست پاکستان سفارتکار رہا

افغانستان میں زیر حراست پاکستانی سفارتکاروں کو رہا کر دیا گیا ہے۔

افغانستان کی انٹیلی جنس نے دو پاکستانی سفارتکاروں کو پانچ  گھنٹے تک حراست میں رکھنے کے بعد رہا کردیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں تعینات دو پاکستانی سفارتکاروں کو افغان انٹیلی جنس ایجنسی نے گرفتار کرلیا تھا تاہم پانچ گھنٹے تک دونوں سفارتکاروں کو تحویل میں رکھنے کے بعد چھوڑ دیا گیا۔

گرفتار سفارتکاروں کے نام منیر خانزادہ شاہ اور حسن بتائے جاتے ہیں۔ ابھی تک ان سفارتکاروں کو زیر حراست لئے جانے کی وجوہات سامنے نہیں آئی ہیں۔