داعش، القاعدہ اور طالبان شیطانی قوتوں کے آلہ کار ہیں ۔

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ حکومت  دہشت گرد گروہ داعش کے ابھرتے فتنے سے آنکھیں بند نہ کرے اور اس کے سد باب کیلئے اقدامات کرے۔

سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین کا کہنا ہے کہ داعش، القاعدہ اور پاکستانی طالبان شیطانی قوتوں کے آلہ کار ہیں، تکفیریت اور خارجیت امت مسلمہ کیلئے زہر قاتل ہے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ اس وقت مسلمانوں کے مابین پہلے کی نسبت زیادہ اتحاد و یگانگت کی ضرورت ہے تاکہ مسلمان متحد ہو کر عالمی استکباری اور سامراجی قوتوں کی سازشوں کا مقابلہ کرے ۔

May ۱۸, ۲۰۱۷ ۰۵:۳۱ UTC
کمنٹس