May ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۶ Asia/Tehran
  • سعودی جارح اتحاد میں پاکستان کی شمولیت پر تنقید

پاکستان کے سابق صدر اور آرمی چیف نے یمن مخالف سعودی اتحاد میں پاکستان کے شامل ہونے پر سخت تنقید کی ہے۔

پاکستان کے سابق صدر اور سابق آرمی چیف جنرل پرویز مشرف نے یمن کے خلاف سعودی عرب کے جارح اتحاد میں پاکستان کے شامل ہونے کو غلط پالیسیوں کا نتیجہ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس اتحاد کی ایگزیکٹیو پالیسیاں بہت مبہم ہیں-

جنرل پرویز مشرف نے جنرل راحیل شریف کی جانب سے آل سعود کے خود ساختہ اتحاد کی کمان سنبھالے جانے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ راحیل شریف کو یہ عہدہ قبول کرنے سے پہلے سو بار سوچنا چاہئے تھا-

اس سے قبل پاکستان کے سابق کمانڈر مرزا اسلم بیگ نے بھی جنرل راحیل شریف کو یمن کے خلاف سعودی اتحاد کا کمانڈر مقرر کئے جانے پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ انھوں نے ریال و ڈالر کی لالچ میں اس ذلت کو قبول کیا ہے-

پاکستان سنی اتحاد کونسل اور تحریک انصاف سمیت پاکستان کی بہت سی پارٹیوں اور گروہوں نے بھی جارح سعودی اتحاد کی کمان سنبھالے جانے پر جنرل راحیل شریف کو ہدف تنقید بنایا ہے-

ٹیگس