May ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۵:۳۳ Asia/Tehran
  • افغانستان پر پاکستان کا الزام

پاکستان نے دعوی کیا ہے کہ افغانستان اپنی سرزمین پر دہشت گردوں کو ٹریننگ دے رہا ہے

پاکستانی ذرائع ابلاغ نے پاکستانی فوج کے حوالے سے لکھا ہے کہ سیٹلائٹ سے حاصل ہونے والی تصاویر اور رپورٹوں سے پتہ چلتا ہے کہ افغانستان، پاکستان میں مداخلت کر رہا ہے اور مشرقی افغانستان سے سرحد پار دہشت گرد اور طالبان گروہ ، پاکستان میں داخل ہوتے ہیں- پاکستانی فوج کے ایک کمانڈر جنرل ہارون نے صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے دعوی کیا کہ افغانستان سے پاکستان کے اندر حملوں کا منصوبہ بنایا جاتا ہے- انھوں نے کہا کہ سیٹلائٹ تصویروں سے پتہ چلتا ہے کہ طالبان کمانڈر عبدالوالی ننگرہار میں موجود ہیں اور دہشت گردانہ حملے کراتے ہیں - جنرل ہارون نے ساتھ ہی یہ بھی کہا کہ ہم اس بات کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے کہ افغانستان کو غیرمستحکم کرنے کے لئے پاکستان کی سرزمین استعمال کی جائے- گذشتہ ایک سال سے پاکستان اور افغانستان کے تعلقات نہایت کشیدہ ہیں اور اکثر و بیشتر دونوں ملک کے فوجی ایک دوسرے پر فائرنگ کرتے ہیں اور ایک دوسرے پر سرحد ی خلاف ورزیوں کا الزام لگاتے ہیں-