May ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۸:۵۶ Asia/Tehran
  • موجودہ صورت حال میں ہندوستان کے ساتھ مذاکرات ممکن نہیں : عبدالباسط

ہندوستان میں پاکستان کے ہائی کمشنر نے کہا ہے کہ موجودہ صورت حال ، ہندوستان کے ساتھ مذاکرات کے لئےسازگار نہیں ہے

پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے ہندوستانی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کی جانب سے پیش کردہ شرائط مذاکرات کے لئے سازگار نہیں ہیں تاہم پاکستان اور ہندوستان کو جلد یا بدیر مذاکرات کی میز پر آنا ہی ہوگا- پاکستانی ہائی کمشنر نے کہا کہ ان کا ملک قومی سلامتی کے امور پر اورعارضی فوائد کے لئے اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کرے گا- عبدالباسط نے کہا کہ پٹھان کوٹ واقعے کی تحقیقات میں تعاون کے بغیر نتیجہ حاصل نہیں ہوسکتا- پاکستانی ہائی کمشنر نے شنگھائی اجلاس میں پاکستانی اور ہندوستانی وزرائے اعظم کے درمیان ممکنہ ملاقات کے بارے میں کہا کہ اس سلسلے میں دونوں ممالک کی جانب سے ابھی تک کوئی تجویز سامنے نہیں آئی ہے