May ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۶ Asia/Tehran
  • پاکستان: کوہاٹ اور کراچی میں پولیس پر دہشت گردوں کے حملے

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا میں دہشت گردوں نے پولیس کی گشتی گاڑی پر حملہ کر کے چار پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا۔

پاکستان کے سیکورٹی اہلکاروں نے کہا ہے کہ کوہاٹ کے علاقے لاچی میں  دہشت گردوں کے حملے میں گاڑی میں موجود ایس ایچ او اور تین پولیس اہلکار ہلاک ہو گئے-

پولیس کا کہنا ہے کہ کوہاٹ کے علاقے کمال خیل میں کارروائی کے بعد پولیس کی گاڑی لاچی لوٹ رہی تھی کہ دہشت گردوں نے اس پر حملہ کر دیا-

دہشت گردوں کی گرفتاری کے لئے پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا-

اطلاعات ہیں کہ سرچ آپریشن کے دوران پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوتا رہا-

دوسری جانب پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے دو پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا-

کراچی پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس پر دہشت گردوں کا یہ حملہ کراچی کے دھورا جی علاقے میں ہوا-

کراچی ایسٹ کے ایس ایس پی کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے ملزمان کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔

 

ٹیگس