May ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۹:۵۶ Asia/Tehran
  • افغانستان کے خلاف پاکستان کا دعوی

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے دعوی کیا ہے کہ داعش سے وابستہ جماعت الاحرار دہشت گرد گروہ افغانستان کی سرزمین سے پاکستان کے خلاف کارروائیاں کر رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے دعوی کیا ہے کہ داعش سے وابستہ جماعت الاحرار دہشت گرد گروہ کا افغانستان میں اڈہ  ہے جہاں وہ پاکستان میں دہشتگردانہ حملوں کے منصوبے تیار کرتا ہے۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ حکومت اسلام آباد کے احتجاجات کے باوجود کابل کی حکومت نے اس دہشت گرد گروہ کے خلاف کوئی اقدام نہیں کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان اور افغانستان ایک دوسرے پر دہشت گرد گروہوں کی حمایت کا الزام عائد کرتے رہے ہیں۔

نفیس زکریا نے اسی طرح ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں ہندوستانی فوج کی تشدد پسندانہ پالیسیوں پر تنقید کی اور ان پالیسیوں کو پاکستان سے دشمنی کا مظہر قرار دیا۔

ٹیگس