May ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۵ Asia/Tehran
  • ہندوستان کے فوجی ٹھکانوں پر پاکستانی فوج کی گولہ باری

پاکستانی فوج نے ہندوستان کے زیرانتظام کشمیر میں فوجی ٹھکانوں پر گولہ باری کرنے کا دعوی کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق پاکستانی فوج نے اعلان کیا ہے کہ ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں فوجی ٹھکانوں پر گولہ باری کر کے ہندوستانی فوج کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے۔اس سے قبل ہندوسانی فوج نے اعلان کیا تھا کہ اس نے جموں و کشمیر میں دراندازی روکنے کی غرض سے پاکستان کے زیرانتظام کشمیر میں فوجی چیک پوسٹوں کو تباہ کرتے ہوئے پاکستانی فوج کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔پاکستانی فوج کے ترجمان نے ہندوستان کے اس دعوے کو بے بنیاد قرار دیا ہے۔واضح رہے کہ ہندوستان اور پاکستان کی جانب سے ایک دوسرے پر کشمیر کی کنٹرول لائن پر فائربندی کی خلاف ورزی کئے جانے کا الزام لگایا جاتا رہا ہے۔

ٹیگس