May ۲۶, ۲۰۱۷ ۰۸:۵۰ Asia/Tehran
  • بے گناہ افراد کو نشانہ بنانا بدترین دہشت گردی

پاکستان نے کہا ہے کہ مانچسٹر حملے میں بے قصور افراد کو نشانہ بنانا بدترین دہشت گردی ہے۔

امریکا میں متعین پاکستانی سفیر اعزاز چودھری نے امریکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ مانچسٹر حملے میں بے قصور افراد کو نشانہ بنانا بدترین دہشت گردی ہے لہذادہشت گردوں کا خاتمہ ہونا چاہیے، عالمی سطح پر دہشت گردی کو ختم کرنے کے لیے مسلم ممالک کو ایک ساتھ مل کر کام کرنا ہوگا۔

اعزاز احمد چودھری نے کہا کہ مستحکم افغانستان خطے کے امن اور ترقی کے لیے ضروری ہے جب کہ افغانستان میں استحکام وقت کی اہم ضرورت بھی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے کامیابی کے ساتھ ملک میں بڑھتی ہوئی دہشت گردی اور انتہاپسندی کو ختم کیا جس کے باعث ملک کی سکیورٹی صورتحال بہت بہتر ہوئی ہے۔

ٹیگس