May ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۸:۱۵ Asia/Tehran
  • ایوب ہاسپیٹل میں ہڑتال، چالیس مریض ہلاک

پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ کے ایوب ہاسپیٹل میں ڈاکٹروں کی ہڑتال اور لاپرواہی کی بنا پر چالیس مریض اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں

رپورٹ کے مطابق ایوب ہاسپیٹل میں ڈاکٹروں کی گذشتہ چار دنوں سے جاری ہڑتال کے تلخ واقعے میں چالیس مریض دم توڑ گئے -پاکستانی میڈیا کے مطابق میڈیکل اداروں کے مالی اسکینڈل کے خلاف اس اسپتال میں ڈاکٹروں کی ہڑتال گذشتہ پانچ دنوں سے جاری ہے- اس ہڑتال کے بعد کسی طرح کا آپریشن انجام نہیں دیا جا رہا ہے اور یہی امر بڑی تعداد میں مریضوں کی موت کا سبب بنا ہے- ایوب ہاسپیٹل کے ڈاکٹر صوبہ خیبرپختونخواہ کےمالی بدعنوانی میں ملوث کچھ میڈیکل افسروں کو معطل کئے جانے کا مطالبہ کر رہے ہیں- قابل ذکر ہے کہ ہڑتال میں میڈیکل پروفیسروں کے شامل ہونے کی بنا پر ایوب میڈیکل کالج بھی بند ہے- اس سے قبل بھی میڈیکل اداروں میں مالی اور دفتری بدعنوانی کے خلاف اسلام آباد جیسے کچھ شہروں میں ہڑتال ہوتی رہی ہے-

ٹیگس