May ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۷:۲۲ Asia/Tehran
  •  جماعت اسلامی پاکستان کی ریاض اجلاس پر تنقید

جماعت اسلامی پاکستان کے سینئیر رہنما نے حالیہ ریاض اجلاس میں مسئلہ فلسطین پر توجہ نہ دینے کے باعث سعودی عرب کو ہدف تنقید بنایا

جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی جنرل سیکریٹری لیاقت بلوچ نے پیر کو ارنا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب نے ، عالم اسلام کے سب سے اہم مسئلے کی جانب توجہ نہ دے کر عرب امریکہ اجلاس کو ذلیل کر دیا- لیاقت بلوچ نے مزید کہا کہ ریاض اجلاس میں سعودی عرب اور اس کے اتحادی ممالک نے صرف اس لئے مسئلہ فلسطین پر کوئی توجہ نہیں دی کیونکہ وہ امریکی صدر کو ناراض نہیں کرنا چاہتے تھے - جماعت اسلامی پاکستان کے سینیئر رہنما نے کہا کہ ریاض اجلاس سے مسئلہ فلسطین کو جان بوجھ کر حذف کیا گیا اور یہ طے شدہ منصوبے کے تحت ہوا ہے اوراس کا مقصد صیہونیزم کے حامی امریکی صدر کی غلامی ثابت کرنا تھا- لیاقت بلوچ نے کہا کہ اسلامی ممالک اور حکومتوں کو چاہئے کہ وہ اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر عالم اسلام کو مستحکم و طاقتور بنائیں -

ٹیگس