May ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۹:۴۲ Asia/Tehran
  • وحدت مسلمین پاکستان نے آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر کے محاصرے کی مذمت کی

مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے آل خلیفہ حکومت کی طرف سے بزرگ مذہبی رہنما آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے گھر کے محاصرے کی مذمت کی ہے-

مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے کہا ہے کہ ظالم آل خلیفہ حکومت بحرینی عوام کے ساتھ طرح طرح کے ظلم کر رہی ہے اور اس ظلم میں غیر ملکی کرائے کے فوجیوں کی مدد لے رہی ہے-انہوں نے کہا کہ امریکہ، سعودی عرب اور اسرائیل بحرینی حکومت کی اس ملک کے عوام کوتباہ و برباد کرنے کے لئے حوصلہ افزائی کر رہے ہیں-راجہ ناصر عباس جعفری نے زور دیا کہ اس طرح کی ظالمانہ پالیسی سے بحرین، یمن اور سعودی عرب میں ظالم حکومت کے خلاف عوام کی تحریک کو دبایا نہیں جا سکتا-انہوں نے ظالمانہ پالیسی اپنانے والی حکومت کی واضح مثال آل سعود اور آل خلیفہ حکومت کو بتایا اور ان ممالک میں عوام کے قتل عام پر اسلامی تعاون تنظیم، خلیج فارس تعاون کونسل، عرب لیگ اور اقوام متحدہ کی خاموشی کی بھی مذمت کی-