May ۳۰, ۲۰۱۷ ۱۲:۲۳ Asia/Tehran
  • پاکستان کے خلاف امریکی اقدام

امریکہ نے پاکستان کے خلاف ایک اوراقدام میں پاکستانیوں کے لئے ویزوں کے اجراء میں 40 فیصد کمی کردی ہے۔

امریکہ نے پاکستانیوں کے لئے ویزوں کے اجراء میں 40 فیصد کمی کردی ہے، جبکہ بھارتیوں کے لئے 28 فیصد بڑھادی ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے غیر ملکیوں سے متعلق جاری ہونے والے اگزیکٹیو آرڈر جاری ہونے کے بعد پاکستانی شہریوں کے لئے جاری کئے جانے والے نان امیگرنٹس ویزوں کی تعداد میں نمایاں کمی نظر آئی ہے۔

گزشتہ اپریل میں 3 ہزار 925 اور مارچ میں 3 ہزار 973 ویزے جاری کئے گئے ہیں، جو سابق صدر باراک اوباما کے دور میں جاری ہونے والے ویزوں کے تناسب سے 40 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

گزشتہ سال 2016 میں پاکستانیوں کے لئے مجموعی طور پر 78ہزار637 ویزے جاری ہوئے تھے جو ماہانہ تناسب کے لحاظ سے ہر ماہ 6 ہزار553 ویزے جاری کئے گئے تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی سیاسی اورمذہبی جماعتوں اوراس ملک کے عوام کا کہنا ہے کہ امریکہ دوستی کے لبادے میں پاکستان کو مسائل و مشکلات سے دوچارکررہا ہے کبھی اس ملک پر ڈرون حملے کئے جاتے ہیں تو کبھی دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اس کی امداد روک دی جاتی ہے، کبھی امداد کم  کردی جاتی ہے اور کبھی پاکستان سے ڈومور کا مطالبہ کیا جاتاہے لیکن اس کے باوجود پاکستانی حکام امریکہ کو پاکستان کا اتحادی اور دوست سمجھتے ہیں۔

 

ٹیگس