Jun ۱۲, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۷ Asia/Tehran
  • پاکستان افغانستان میں امن کا خواہاں

پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ اسلام آباد، علاقے میں پائیدار قیام امن کے دائرے میں افغانستان میں قیام امن کی حمایت کرتا ہے۔

اسلام آباد سے فارس خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا ہے کہ دہشت گردی، پاکستان اور افغانستان کے لئے مشترکہ خطرہ ہے اس لئے دونوں ممالک کو چاہئے کہ اس سلسلے میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کریں۔انھوں نے کہا کہ علاقے کی ترقی اور عوامی صورت حال کو بہتر بنانے کے لئے افغانستان میں امن و استحکام قائم کئے جانے کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف نے شنگھائی تعاون تنظیم کے حالیہ اجلاس کے موقع پر افغانستان کے صدر محمد اشرف غنی سے ملاقات میں کہا تھا کہ افغانستان سے جنگ کا خاتمہ کرنے کے لئے واحد راہ حل، افغان فریقوں میں ایک سیاسی سمجھوتہ ہے۔اس ملاقات میں نوازشریف نے کابل کے حالیہ حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستان، افغانستان میں امن و استحکام کے سلسلے میں اپنے فریضے پر کاربند ہے۔

ٹیگس