Jun ۱۷, ۲۰۱۷ ۰۸:۴۹ Asia/Tehran
  • دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں

پاکستان کے آرمی چیف نے کہا ہے کہ دہشت گردوں کا کوئی مذہب نہیں ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا کسی مذہب یا فرقہ سے تعلق نہیں پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف بلاتفریق جنگ لڑی ہے۔

جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان آپریشن ردالفساد کے ذریعے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ دے گا لیکن اپنی ذمہ داریوں سے آنکھیں بند کرکے صرف دوسروں پر الزام تراشی سے دہشت گردی کو شکست نہیں دی جاسکتی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی فوج ہر طرح کے خطرے کا جواب دینے کے لیے مکمل تیار ہے۔

ان کا یہ بیان ایسے میں سامنے آیا ہے کہ جب پاکستان کی سیاسی اور مذہبی جماعتوں کا کہنا ہے کہ آپریشن ردالفساد اور آپریشن ضرب عضب کو پورے ملک میں شروع اور دہشتگردوں کے نیٹ ورک کو تباہ کردیا جائے تاکہ پاکستان کے عوام سکھ کا سانس لے سکیں۔

 

ٹیگس