Jun ۱۸, ۲۰۱۷ ۱۹:۲۴ Asia/Tehran
  • لاپتہ شیعہ مسلمانوں کی بازیابی کا مطالبہ

کراچی کے شہریوں نے ملک بھر سے لاپتہ ہونے والے شیعہ مسلمانوں کی آزادی اور رہائی کے حق میں مظاہرہ کیا ہے۔

مظاہرے میں لاپتہ ہونے والے شیعہ مسلمانوں کے اہل خانہ بھی شریک تھے۔ مظاہرین نے حکومت کے خلاف نعرے لگائے اور لاپتہ افراد کی بازیابی کا مطالبہ کیا، مظاہرین نے چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ لاپتہ ہونے والے شیعہ مسلمانوں کے معاملے کا نوٹس لیں اور حکومت کو شیعہ مسلمانوں کے تحفظ کا پابند بنائیں۔
قابل ذکر ہے کہ کچھ عرصہ قبل کراچی اور اسلام آباد سے بعض شیعہ نوجوانوں اور اہم شخصیات کو انتہائی مشکوک طریقے سے اغوا کرلیا گیا تھا اور تاحال ان کا کوئی پتہ نہیں چل سکا ہے۔
ہیومین رائٹس واچ نے بھی پاکستان میں شیعہ مسلمانوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ٹیگس