Jun ۲۰, ۲۰۱۷ ۰۸:۴۴ Asia/Tehran
  • گوادر میں فائرنگ سے 5 اہلکار ہلاک اور زخمی

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف اور بلوچستان کے وزیر اعلی سردار ثناءاللہ زہری نے گوادر بحریہ کے 5 اہلکاروں کو ہلاک اور زخمی کرنے کی مذمت کی۔

پاکستانی بحریہ کے ترجمان کے مطابق گوادر کے علاقے جیونی میں شرپسند عناصر نے پاکستانی بحریہ کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس سے 2 اہلکار جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے جب کہ دہشت گردوں کو کیفرکردارتک پہنچایا جائے گا۔

پاکستان کے وزیراعظم نواز شریف،بلوچستان کے وزیراعلی سردار ثناءاللہ زہری اور وزیرداخلہ بلوچستان سرفرازبگٹی نے دہشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی، اس موقع پر وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایسے بزدلانہ حملے دہشت گردی اور انتہا پسندی کے خلاف ہمارے عزم کو کمزور نہیں کرسکتے، سکیورٹی فورسز کی بے شمار قربانیوں کے طفیل صوبے میں امن کو یقینی بنایا گیا لہذا دشمن کو بلوچستان میں جاری بے مثال ترقی کے عمل میں رکاوٹ بننے کی اجازت نہیں دیں گے۔

دوسری جانب وزیرداخلہ بلوچستان سرفرازبگٹی نے پاک بحریہ کی گاڑی پرفائرنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امن دشمن بزدلانہ کارروائیوں سے ہمیں مرعوب نہیں کرسکتے۔

 

ٹیگس