Jun ۲۲, ۲۰۱۷ ۱۳:۱۰ Asia/Tehran
  • پاکستان کا امریکہ کو انتباہ

امریکہ کی جانب سے پاکستان سے متعلق پالیسیا ں مزید سخت کرنے کے حوالے سے پاکستان نے واضح کردیا ہے کہ پاکستان ڈرون حملے برداشت نہیں کر ے گا۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان نفیس ذکریا نے آج ہفتہ وار پریس بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون حملے پاکستان کی خود مختاری کے خلاف ہیں ،پاکستان ڈرون حملے برداشت نہیں کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ ڈرون حملوں سے متعلق عالمی سطح پر پاکستان کا موقف واضح ہے۔

پاکستان کی وزارت خارجہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین افغانستان میں قیام امن کے لیے سنجیدہ کوششیں کر رہے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنے اطرف سرحدی باڑ لگانے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے، بارڈر مینجمنٹ سے دہشت گردوں کو روکنے میں مدد ملے گی ۔

نفیس ذکریا نے بتا یا چینی وزیر خارجہ رواں ہفتے پاکستان کا دورہ کریں گے جن کے ساتھ افغان امن عمل سمیت دیگراہم موضاعات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ غیر ملکی خبر رساں ادارے نے ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے پاکستان سے متعلق پالیسیاں مزید سخت کرنے کافیصلہ کر لیا ہے جس کے تحت اب پاکستان میں ایک بار پھر سے ڈرون حملے کیے جائیں گے اور اس بار پاکستان نے امریکی ڈرون حملوں کے خلاف سخت رد عمل دکھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹیگس