Jun ۲۳, ۲۰۱۷ ۰۹:۰۴ Asia/Tehran
  • کوئٹہ میں دھماکہ، 5 افراد جاں بحق متعدد زخمی

کوئٹہ کے آئی جی آفس کے سامنے شہدا چوک پر زور دار دھماکے کے نتیجے میں5 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔

دھماکہ کوئٹہ کے گلستان روڈ پر واقع آئی جی آفس کے سامنے شہداء چوک پرہوا، دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی۔ زور دار دھماکے کے نتیجے میں5 افراد جاں بحق اور 13 زخمی ہوگئے۔ دھماکے میں دو گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچا۔

امدادی ٹیموں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، جہاں 4 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس اور سیکورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جناح چیک پوسٹ کے قریب کینٹ کا علاقہ ہے۔ دھماکے کے بعد امدادی ٹیمیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے جائے حادثہ پر پہنچ گئے ہیں جنہوں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے جبکہ بم ڈسپوزل اسکواڈ کو بھی طلب کر لیا گیا ہے جو دھماکے کی نوعیت کا پتہ لگانے میں مصروف ہیں۔

ٹیگس