Jun ۲۵, ۲۰۱۷ ۰۸:۵۱ Asia/Tehran
  • پاکستان آئل ٹینکر کو حادثہ 100 افراد جاں بحق

احمد پورشرقیہ کے قریب آئل ٹینکرکے الٹنے کے بعد آگ لگ گئی جس کے نتیجے میں 100 افراد جاں بحق ہوگئے۔

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے شہر بہاولپور میں احمد پورشرقیہ کے قریب آج صبح  ایک آئل ٹینکرموڑ کاٹتے ہوئے الٹ گیا، جس کے بعد متعدد لوگ آئل ٹینکر سے پیٹرول اکٹھا کرنے کے لیے جمع ہوگئے تاہم اسی دوران آئل ٹینکرمیں دھماکہ ہوا، جس کے بعد وہاں موجود متعدد لوگوں بری طرح جھلس گئے جب کہ آئل ٹینکر کے پاس سے گزرنے والی درجنوں موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں بھی جل کر خاکسترہوگئیں، جس کے نتیجے میں 100 افراد جاں بحق جب کہ 120 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی جگہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں، جھلسے ہوئے افراد کو وکٹوریہ اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے جہاں ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ٹیگس